بین الاقوامی1067 Videos

ایران سستی گیس اور پیٹرول کی پیش کش۔

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیش کش پر غور کر رہے ہیں، گیس سپلائی 20 فیصد کم ہوئی، سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنا پڑیگی، کھانا بنانے کے اوقات میں فراہمی […]

افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئ۔

کراچی کے 1 اور پشاور کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی کے 1، 1 جبکہ شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق پشاور میں حیات آباد اور ناڑے خار کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس […]

پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ مشقوں کے لئے تیار؛ چین

پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز آئندہ ماہ شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہو گی- چینی وزارت دفاع نے کہا ھے کہاس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا،دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ […]

جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کرکے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی

خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سیکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔

عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں.چین

چین نے خبردار کیا ہے کہ بڑی طاقتوں کے درمیان عالمی محاذ آرائی کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔آل ورچوئل Davos فورم میں عالمی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محاذآرائی سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے۔

یوکرین کی فوج لیسی چانسک سے پسپا، روس کا بڑی فتح کا دعویٰ

ماسکو(نیوز ڈیسک)یوکرین کی افواج بمباری سے متاثرہ شہر لیسی چانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، جس کے بعد روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مشرقی لوہانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے جو کہ اس کی جنگ کا ایک اہم ہدف ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کھویا ہوا علاقہ […]

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟ اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمہ کردیا

بغداد(شوبز ڈیسک) نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی جریدے’ اکنامسٹ ‘ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے […]

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی ،۱۷۰ افراد ہلاک ۔

انڈونیشیا کے شہر ملنگ کے کنجوروبان اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران مہمان ٹیم کے ہارنے کے بعد حامیوں نے گراونڈ کی پچ پر دھاوا بولا جسکے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے ۱۷۰ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔جاںبحق افراد میں ۲ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یوکرین کے ایک تہائی پاور اسٹیشن مبینہ طور پر تباہ ہو چکے ہیں،صدر زیلنسکی

 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر ’’توانائی کی دہشت گردی‘‘ کا سہارا لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے روسی فوجیوں کو مدد ملتی ہے۔صدر زیلنسکی کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران یوکرین کے ایک تہائی پاور اسٹیشن مبینہ طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اسی وجہ سے یوکرین […]