نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں سے کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔ پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح […]

دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر

نیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔پولیس کی ناک کے نیچے […]

اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا

اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 505 میں دوران سفر 19 سال کے حنین فاروق کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی […]

کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا […]

پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج سے کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، ایک طرف پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، دوسری طرف اظہر علی کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری […]

کراچی کنگز نے نئے ہیڈکوچ کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا، وہ 2017 اور 2020 کے […]

ٹیسٹ کھیلنے انگلینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئیں

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ملتان سے کراچی پہنچ گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پی آئی اے سے سفر کیا۔پرواز پی کے 6331 نے دوپہر 1بج کر 5 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ایئر پورٹ سے […]

کراچی میں گزشتہ رات رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات رہی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات رہی۔سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے موسم سرد کر دیا ہے۔دسمبر میں ایک کے بعد دوسری مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک کے شمالی حصے پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔محکمۂ […]

کراچی میں اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائیگی

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ میں ادا کی جائے گی۔کراچی میں اسماعیل تارا کی میت سردخانے سے گلشنِ جمال میں واقع رہائش گاہ منتقل کردی گئی ہے۔نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال […]

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایکسپو سینٹر کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔