پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کا انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو سیشن ۔

اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو سیشن کیا جسے صارفین نے بےحد پسند کیا ۔دونوں نے سیشن کے دوران لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے اور مختلف امور پر خیالات شئیر کئے۔

۷ سالہ بھارتی بچی کا لمبو اسکیٹینگ کا وڑلڈ ریکارڈ قائم۔

بھارت کی ۷ سالہ لڑکی نے ۲۰ کاروں کے نیچے تیز ترین لمبو اسکیٹینگ کا گینز ریکارڈ توڑ دیا۔ پونے کی دیشنا نہار نے صرف ۱۳سیکینڈز یہ کارنامہ انجام دیا ۔ اس سے پہلے ۲۰۱۵ میں ۱۴ سالہ چینی لڑکے نے ۱۴ سیکینڈ میں ۲۰ گاڑیوں کے نیچے سے گزر کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی ، کپل دیو کے بعد پہلی بار ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر کے سپرد

لندن(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ریشبھ پنت کو نائب کپتان ہوں گے۔رپورٹس میں کہا […]

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا کا شکار ہوگئے؛ بھارتی کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کا دورہ کر رھی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کردی ہے- روہیت شرما کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل لیسٹر شائر کے خلاف 4 روزہ […]