ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم سرد ہونے لگا

لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی سے موسم سرد ہونے لگا ہے۔ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔دوسری جانب سوات، مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت […]

بھارت مین آسمان سے بارش کی طرح کیڑوں کی برسات کا عجیب واقعہ، لوگ خوف زدہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارت میں ایک خوفناک اور حیران کن منظردیکھنے میں آیا ہے جہاں ہزاروں سفید کیڑے آسمان سے بارش کی طرح گرتے دکھائی دیے جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش کی طرح آسمان سے […]

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید طوفانی بارش کا امکان

پنجاب اور خیبر پختونخواکے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، اور اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، کاہنہ، گجومتہ، نشتر کالونی اور اطراف میں بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ، گلبرگ، اچھرہ، وحدت روڈ اور […]

دن بھر بارش جاری رہے گی ، اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو حسین ہو گیا لیکن کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، گہرے سیاہ بادلوں نے دن کو رات میں بدل دیا جبکہ مارگلہ کی پہاڑیاں بادلوں میں چھپ گئیں۔محکمہ موسمیات نےدن بھر وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔کوئٹہ کو طوفانی […]

بارشوں کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کا پانی حب ڈیم میں اونچی سطح پر پہنچ گیا صرف 3 فٹ کی گنجائش باقی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔ سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے بعد 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ پیر کی شام 7 بجے تک حب ڈیم میں پانی کا […]

سعودی عرب میں بارش ،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔ مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت […]

مسجد الحرام میں عصر کی اذان کے دوران بارش، روح پرور مناظر

بارش عین اس وقت شروع ہوئی جب نماز عصر کی اذان شروع ہوئی، جبکہ اس دوران بارش کے باوجود عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف اور صفا اور مروہ کی سعی میں مصروف رہے۔حرمین شریفین کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں […]

گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشن گوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں 22 سے 26 مئی تک بارش کی پیشن گوئی کی گی ہے، پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے […]

کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے […]

ملک کے کئی مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

کل ملک کے کئی مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےکشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے […]