پاکستان کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کرکٹ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان 2 روزہ میچ ڈرا ہوگیا
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں ایس ایل سی پی الیون نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 88 رنز ہی بنائے تھے کہ میچ ختم ہوگیا۔اس باری میں سلمان علی آغا نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے تھے۔ […]