کاروبار216 Videos

موٹر سائیکلوں کی قیمت سال 2022 میں ریکارڈ اضافہ

ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا سب کی سب موٹر سائیکلوں کی قیمت سال 2022 میں آسمان پر جا پہنچی۔مہنگائی نے جہاں ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا وہیں عوام کی سستی سواری سمجھی جانے والی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ یہ سستی سواری بھی اب عوام کی پہنچ سے باہر […]

پاک سوزوکی موٹر کمپنی : کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر) منی بجٹ میںحکومتی اقدامات کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی کاروں میں بھی 2.4فیصد سے 4.8فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت […]

چین، سنکیانگ میں کاٹن کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کا 90.2 فیصد ہو گئی

سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان شو گوئی شانگ نے کہا ہے کہ رواں سال سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 5.391 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 262,000 ٹن کا اضافہ ہے، اور یہ ملک کی کل پیداوار کا 90.2 فیصد بنتا ہے، جو ایک نیا ریکارڈ […]

روٹھوں کو منانے کی کوششیں ، وزیرِ اعظم آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف آج سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے، چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ظہرانہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے ظہرانے کے دوران ملک کی سیاسی […]

ایف بی آر نے 2022 کےاعداد و شمار جاری کردیے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں 740 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ایف بی آر […]

معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے:عالمی بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔عالمی بینک نے کہا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، نقصانات کے تخمینے کے بعد ہی امداد کی رقم کا فیصلہ ہو پائے گا، اب تک دوارب ڈالر کا […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کیساتھ ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 25 ہزار […]

اسٹیٹ بینک کے دیگر بینکوں پر 29کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

قواعد و ضوابط میں کوتاہی پرجولائی تا ستمبر 2022کے دوران متعدد بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی تا ستمبر 2022کے دوران دیگر بینکوں پر 29کروڑ 3لاکھ 63ہزار روپے کے جرمانے کیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022کے دوران 6بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد […]

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 198.45 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 181.91 ریال اور 18 قیراط ایک […]

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافے کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل […]