شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بیٹے، اذہان مرزا ملک کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں شعیب ملک اپنے بیٹے کو پنجابی سکھاتے سنائی دے رہے ہیں جبکہ اذہان ہو بہو اپنے والد کا لہجہ نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اذہان مرزا ملک اس ویڈیو میں نہایت معصومیت کے ساتھ پنجابی لہجے میں دھمکی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اذہان کو ’سپر کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today