سال 2024 میں چالیس ممالک میں الیکشن
دوھزار چوبیس میں دنیا کے چالیس ممالک میں الیکشن ہونگے- جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والے الیکشن نومبر میں امریکی صدارتی الیکشن تک جائیں گے- روس، انڈیا، جنوبی افریقہ، پاکستان ، برطانیہ، ایران، جنوبی سوڈان ، آسٹریا، بلجئم، کرویشیا، فن لینڈ میں نئی حکومتوں کے قیام کے لئے الیکشن ہونگے- میکسیکو میں دو خواتین ، صدارتی ریس میں آمنے سامنے ھونگی- دنیا کی ۴۰% آبادی اپنا حق رائے دھی استعمال کر ے گی- ۲۰۲۴ کو ہم عالمی سطح پر تبدیلی کا سال بھی کہ سکتے ہیں-
ماھرین کا خیال ھے کہ یہ الیکشن ایک ایسے وقت میں ہو رھے ہیں جب جمہوری طرز حکومت شدید تنقید کی لپیٹ میں ہے- ایک سروے میں تقریباً 10 میں سے سات امریکیوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے، جب کہ فرانس میں 73 فیصد نے اتفاق کیا کہ جمہوریت اس طرح امید پر پوری نہیں اتر رھی جیسی توقع تھی-۔ سروے کے مطابق، برطانیہ میں 10 میں سے چھ سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ جمہوریت پانچ سال پہلے کے مقابلے میں کم کام کر رہی ہے۔ سروے کیے گئے ممالک میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام کے جواب دہندگان، جن میں کروشیا، اٹلی، پولینڈ اور سویڈن بھی شامل تھے، اس بات پر متفق تھے کہ “بنیادی تبدیلی” کی ضرورت ہے۔