روسی شہری سب سے بڑے پراپرٹی خریدار ، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

روسی شہری دبئی کی مارکیٹ میں جائیداد کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ خریداروں کے طور پر انہوں نے انڈین، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بروکریج فرم بیٹر ہومز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں کے بعد برطانیہ، انڈیا، جرمنی، فرانس، امریکہ، پاکستان، لبنان، کینیڈا اور رومانیہ کے سرمایہ کار آتے ہیں۔

بیٹر ہومز نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا: ’یورپی شہری 2022 کے دوران بیرون ملک خریداروں میں غالب رہے۔ عالمی تنازعات اور یورپی شہریوں کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے روسی شہری دبئی میں جائیداد خریدنے والے سب سے بڑے غیر مقامی افراد بن گئے ہیں۔ برطانیہ مضبوط حیثیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے کیوں کہ مزید لوگ دبئی میں رئیل سٹیٹ کی خریداری اور بلاشبہ شہر میں موجود مختلف سہولیات جیسے کہ تحفظ، دھوپ اور لامتناہی مواقعوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔‘دبئی کے پراپرٹی سیکٹر میں اس سہ ماہی کے دوران ریکارڈ مکمل ٹرانزیکشنز کی گئیں جن میں 22 ہزار 895 یونٹس فروخت ہوئے جو گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in