خواتین ھونگی اب پبلک ٹرانسپورٹ کی ڈرائیور: سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی
کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پرنظرآنے والی پنک بسیں اب تربیت یافتہ خواتین چلائیں گی- حکومت سندھ کے ذیلی ادارے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے 18 خواتین ڈائیورز کو تربیت دی جارہی ہے۔
ان خواتین کو ڈیزل ہائبرڈ ، الیکٹرک ہائبرڈ اور مکمل الیکٹرک بس سمیت ڈرائیونگ، انجن ، بیٹری ، کمیونیکیشن اورسیفٹی اسکلز سمیت مختلف آلات کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے۔پہلے مرحلے میں جن خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے انہیں بی آر ٹی پر ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے گی-
تربیت کے پہلے مرحلے میں خواتین کو موٹر وے پولیس نےڈرائیونگ سکھائی، اب تربیت کا دوسرا مرحلہ مہران ڈیپو میں جاری ہے۔ پنک بسوں میں خواتین ڈرائیورز و کنڈکٹرز کی موجودگی نے بااختیار اور مضبوط عورت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today