بنکاک: طوفان کے باعث بحری جہاز ڈوب گیا

تھائی لینڈ کی خلیج میں بحری جہاز ڈوبنے سے 31 سیلرز تاحال لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان تھائی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز خلیجِ تھائی لینڈ میں طوفان کی زد میں آ کر ساحل سے 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا۔ترجمان تھائی بحریہ نے بتایا ہے کہ تیز لہروں کے باعث جنگی جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔3 بحری جہاز اور 2 ہیلی کاپٹرز کو فوری طور پر بنکاک کے جنوب میں واقع ریاست پراچوپ کھری خان میں لاپتہ سیلرز کی تلاش کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رات گئے خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریش کا فوری آغاز کر دیا گیا جس کے نتیجے میں بحری جہاز پر سوار 109 میں 78 کو تلاش کر لیا گیا ہے جبکہ 31 سیلرز تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in