ایک بار پھر برطانیہ میں نئے وزیراعظم کی دوڑ کا آغاز ہو گیا

برطانوی وزیر اعظم لزٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد ایک بار پھر برطانیہ میں نئے وزیراعظم کی دوڑ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس دوڑ میں رشی سونک سب سے مضبوط پوزیشن پر ہیں جبکہ سابق وزیراعظم بورس جانسن بھی اس نئی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ کنزرویٹو رہنما پینی مورڈنٹ بھی وزیراعظم بننے کی امیدوار ہیں۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکمراں کنزرویٹو پارٹی ایک ایسے وقت میں ایک ہفتے کے اندر ایک نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لئے کو شاں ہے، جب برطانیہ انتہائی اعلی سطح پر غیر یقینی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in