اداکار فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔فیروز خان نے گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب انہوں نے اپنے ’ایف کے‘ نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا بھی شیئر کر دیا ہے۔فیروز خان کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد سُن اور دیکھ چکے ہیں۔اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in